چاند پر ملازمت کا موقع :1لاکھ 64 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ ،ناسا کا اعلان

صرف امریکی شہری درخواست دینے کے اہل، منتخب امیدواروں کو مستقبل میں چاند پر قائم کیے جانے والے خلائی اڈے میں قیام اور تحقیق کا نادر موقع مل سکے گا

November 11, 2026 · امت خاص, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے (ناسا) نے چاند پر رہنے، تحقیق کرنے اور خلائی مشنز کا حصہ بننے کے خواہش مند افراد کے لیے خلابازوں کی نئی بھرتیوں کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس بھرتی کے تحت منتخب ہونے والے امیدواروں کو مستقبل میں چاند پر قائم کیے جانے والے خلائی اڈے میں قیام اور تحقیق کا نادر موقع مل سکے گا۔

ناسا کے سربراہ جیرڈ آئزک مین کا کہنا ہے کہ منتخب خلابازوں کو پیشرفتہ خلائی جہازوں کی آزمائش اور چاند کے جنوبی قطب کے قریب اہم مشنز کی تیاری کروائی جائے گی۔

ناسا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صرف امریکی شہری درخواست دینے کے اہل ہیں۔متعلقہ شعبے میں اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تجربہ لازمی ہے۔کامیاب امیدواروں کو دو سالہ خصوصی خلائی تربیت دی جائے گی۔

ناسا  کے مطابق اس ملازمت کے لیے ابتدائی سالانہ تنخواہ 1,64,395 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

تمام مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 3 دسمبر 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ناسا اپنے تاریخی منصوبے کے تحت سال 2028 میں انسانوں کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔