خاتون نیوز اینکر قتل کیس، شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل
پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ میں ملزم کے بیانات کے درست یا غلط ہونے کا تعین کیا جائے گا ,پولیس ذرائع
ربیعہ احسن قتل کیس،ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
لاہور: راولپنڈی میں خاتون نیوز اینکر کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں مقتولہ کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ پنجاب فرانزک لیبارٹری میں کیا گیا، جو 2 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ ٹیسٹ کے دوران ملزم سے وقوعہ سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے، جن میں پستول کی الماری میں موجودگی اور گولی چلنے سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے جوابات کے دوران دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور دیگر جسمانی تبدیلیاں نوٹ کی گئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے جوابات اور جسمانی کیفیت پر مبنی رپورٹ کے نتائج 3دن بعد ملیں گے، پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ میں ملزم کے بیانات کے درست یا غلط ہونے کا تعین کیا جائے گا، ماہرین رپورٹ تیار کریں گے ۔