کرینہ کپور کو آیت الکرسی والا ہار پہننے پر قانونی نوٹس جاری
کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر روایتی لباس میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جن میں ان کے گلے میں موجود زمرد کے ہار پر آیت الکرسی کندہ تھی۔
کرینہ کپور کو آیت الکرسی والا ہار پہننے پر قانونی نوٹس جاری
رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر روایتی لباس میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جن میں ان کے گلے میں موجود زمرد کے ہار پر آیت الکرسی کندہ تھی۔
عباس حفیظ کا مؤقف ہے کہ قرآن پاک کی آیات کو فیشن یا زیب و زینت کے لیے استعمال کرنے سے مذہبی جذبات مجروح ہو سکتے ہیں۔ قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ تصاویر فوری طور پر سوشل میڈیا سے ہٹائی جائیں اور غیر مشروط عوامی معافی بھی مانگی جائے۔
کانگریس ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پولیس یا عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ دوسری جانب کرینہ کپور اور ریحا کپور کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔