محسن نقوی کا کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ایک سے دو روز میں کرنے کا اعلان

ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری آئی ہے اور نتائج بھی پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں۔

November 12, 2026 · قومی
محسن نقوی کا کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ایک سے دو روز میں کرنے کا اعلان

محسن نقوی کا کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ایک سے دو روز میں کرنے کا اعلان

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان آئندہ ایک سے دو روز میں کر دیا جائے گا، انہیں اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے اور کھلاڑی جو فیصلے کر رہے ہیں، وہ درست ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری آئی ہے اور نتائج بھی پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی، تاہم جب بھی کوئی فیصلہ کیا گیا تو اس سے سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ این سی سی آئی اے محمد رضوان سے دوبارہ رابطہ کرے گی، جس کے بعد رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

محسن نقوی کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر کا کام جاری ہے اور اسے 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔