راولپنڈی میں نور اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ نور اسٹیشن کے قریب ٹرین کا آخری پاور پلانٹ والا حصہ پٹڑی سے اتر گیا۔

November 13, 2026 · قومی
راولپنڈی میں نور اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

راولپنڈی میں نور اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

راولپنڈی میں آئی جے پی روڈ پر واقع نور اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ نور اسٹیشن کے قریب ٹرین کا آخری پاور پلانٹ والا حصہ پٹڑی سے اتر گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ کنٹرول روم سے بھی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔