پشاور میں نجی جرگوں پر پابندی کا فیصلہ

خلاف ورزی پر ہوٹل اور شادی ہال سیل ہوں گے

November 13, 2026 · قومی
پشاور میں نجی جرگوں پر پابندی کا فیصلہ

پشاور میں نجی جرگوں پر پابندی کا فیصلہ

پشاور: پولیس نے نجی جرگوں کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سی سی پی او پشاور میاں سعید نے واضح کیا ہے کہ غیرقانونی نجی جرگے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں نجی جرگے منعقد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ ایسے اجتماعات کی میزبانی کرنے والے ہوٹل یا شادی ہال کو بھی سیل کردیا جائے گا۔

میاں سعید کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ جرگے کے دوران فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل نجی جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد پولیس نے نجی جرگوں کے انعقاد کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔