بحرین میں پاسدارانِ انقلاب کے 2 خودکش ڈرون تباہ کرامریکی دعویٰ
حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ،سینٹ کام
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی فوج کا کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کی سمت دو خودکش ڈرون فائر کیے تھے، جنھیں امریکی فورسز نے راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔
سینٹ کام کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سیریک پر گذشتہ رات ہونے والے امریکی فضائی حملے کے جواب میں اس نے بحرین میں امریکی افواج کے ایک ’ارلی وارننگ ریڈار‘ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ جارح دشمن کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنی فضائی شرارتیں اور تیل کی سمگلنگ بند کرے۔‘
پاسدارانِ انقلاب نے مزید وارننگ دی ہے کہ اگر ’خلاف ورزیوں اور جارحیت‘ کا سلسلہ دہرایا گیا، تو تنظیم کی ایرو سپیس فورس ’سرحدوں سے ماورا محاذ آرائی‘ کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس رہے گی۔