پاکستان انڈر 19 کا بھارت کے خلاف فائنل میں جارحانہ آغاز، 17 اوورز میں ایک وکٹ پر 127 رنز بنا لیے

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 53 رنز بنا لیے ہیں، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

November 14, 2026 · اسپورٹس
پاکستان انڈر 19 کا بھارت کے خلاف فائنل میں جارحانہ آغاز، 17 اوورز میں ایک وکٹ پر 127 رنز بنا لیے

پاکستان انڈر 19 کا بھارت کے خلاف فائنل میں جارحانہ آغاز، 17 اوورز میں ایک وکٹ پر 127 رنز بنا لیے

عمان کے شہر العامرات میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا ہے۔

پاکستان انڈر 19 نے 17 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے ہیں۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 53 رنز بنا لیے ہیں، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

دوسرے اینڈ پر موجود عبدالقادر بھی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کررہے ہیں، وہ 29 گیندوں پر 43 رنز بنا چکے ہیں، جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 53 گیندوں پر 65 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 62 رنز پر گری تھی، جب حیات خان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے اب تک بولرز پاکستانی بلے بازوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، جبکہ قومی ٹیم کا رن ریٹ 7.47 ہے۔