سینڈ پیپر تنازع: وسیم اکرم اور محمد حفیظ کے پیٹ کمنز کے مؤقف پر سوالات

سابق کپتانوں کا اظہارِ خیال، گیند کی حالت میں فرق واضح ہونے کا دعویٰ، مؤقف بے معنی قرار دے دیا گیا

November 14, 2026 · اسپورٹس
سینڈ پیپر تنازع: وسیم اکرم اور محمد حفیظ کے پیٹ کمنز کے مؤقف پر سوالات

سینڈ پیپر تنازع: وسیم اکرم اور محمد حفیظ کے پیٹ کمنز کے مؤقف پر سوالات

پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بال ٹیمپرنگ کے بدنام زمانہ سینڈ پیپر تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے بیان پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی بھی تجربہ کار بولر کے لیے یہ پہچاننا بالکل مشکل نہیں ہوتا کہ گیند کو قدرتی طور پر کھردرا کیا گیا ہے یا اسے سینڈ پیپر کے ذریعے نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام حالات میں گیند پر پڑنے والے قدرتی نشانات اور سینڈ پیپر سے لگنے والی خراشوں میں زمین و آسمان کا واضح فرق موجود ہوتا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کرکٹ شائقین کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ نئی گیند اور سینڈ پیپر کے ذریعے خود اس فرق کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اس بیان کا مقصد کسی کی حمایت یا مخالفت کرنا نہیں ہے، تاہم آسٹریلوی کرکٹ کی اصل پہچان دیانت داری اور کھیل میں سخت مقابلہ ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا

دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی سوشل میڈیا پر سینڈ پیپر تنازع کے حوالے سے پیٹ کمنز کے مؤقف پر سخت تنقید کی اور اسے مکمل طور پر بے معنی قرار دیا۔ محمد حفیظ کا اپنے بیان میں کہنا تھا