چین کے انتہائی جدید GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
فضا سے زمین پر مار کرنے والے مختلف ہتھیار لے جانے اور اعلیٰ درجے کی اسٹیلتھ خصوصیات کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چین کا جدید جی جے الیون اسٹیلتھ ڈرون منظر عام پرآگیا
بیجنگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی فضائیہ نے اپنے جدید ترین جی جے الیون اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی ویڈیو اور تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جدید ڈرون کو شوانلونگ کے خفیہ نام سے جانا جاتا ہے جسے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
جاری کردہ فوٹیج میں اس کے جیٹ نوزل، کم لو وزیبلٹی کوٹنگ اور اگلے حصے میں نصب جدید آپٹیکل ونڈو کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے
جو چین کے جے ٹوئنٹی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کے نظام سے مشابہت رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کے اوپری حصے میں ایئر انٹیکس جبکہ نچلے حصے میں ہتھیاروں کے اندرونی خانے موجود ہیں،
جو فضا سے زمین پر مار کرنے والے مختلف ہتھیار لے جانے اور اعلیٰ درجے کی اسٹیلتھ خصوصیات کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔