امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت کو سخت نتائج کی تنبیہ

اہم بیان، امریکی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، واشنگٹن طاقت سے جواب دے گا

November 14, 2026 · بام دنیا
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت کو سخت نتائج کی تنبیہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت کو سخت نتائج کی تنبیہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے خلاف کسی بین الاقوامی ادارے کے فیصلوں کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے واشنگٹن میں قدامت پسند قانونی تنظیم فیڈرلسٹ سوسائٹی کے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی فوجداری عدالت نے امریکی شہریوں یا فوجی اہلکاروں کے خلاف اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کی کوشش کی تو واشنگٹن بھرپور طاقت کے ذریعے جواب دے گا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مارکو روبیو نے اپنی تقریر میں قدیم رومی جنرل پومپی کا ایک مشہور قول نقل کرتے ہوئے عالمی عدالت کو خبردار کیا کہ وہ امریکی شہریوں پر اپنے احکامات مسلط کرنے کی کوشش سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نے امریکی شہریوں کے خلاف عدالتی احکامات نافذ کرنے کی کوشش کی تو امریکا کا دوٹوک جواب یہی ہوگا کہ ۔