امریکی سینٹ کام کے سربراہ کی ریاض آمد، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
خطے میں کشیدگی کا معاملہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال، اعلیٰ عسکری حکام کی مشاورت جاری۔
امریکی سینٹ کام کے سربراہ کی ریاض آمد، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ریاض میں اہم ملاقات کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، بالخصوص دفاعی اور عسکری تعاون، اور خطے کی تازہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، جولائی میں یمن کے حوثیوں کے ساتھ دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد ایڈمرل بریڈ کوپر کا سعودی عرب کا یہ تیسرا عوامی سطح پر رپورٹ ہونے والا دورہ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملاقات ایسے نازک وقت میں ہوئی ہے جب یمن کی سرحد پر سکیورٹی کے امور اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دوطرفہ مشاورت انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی بحالی اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔