نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 28 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوں گے
اہم دورہ، نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کی تقریب، ماحولیاتی پالیسیوں کا اعتراف۔
نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 28 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوں گے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 28 نومبر کو ہانگ کانگ کا سرکاری دورہ کریں گی، جہاں وہ نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کی سالانہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔ اس اہم دورے کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو سے بھی اہم ملاقات طے ہے، جس میں نواز شریف بھی شریک ہوں گے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کلائمیٹ ریزیلینس کے اقدامات کو نوبل سسٹینیبلٹی ٹرسٹ کی جانب سے تسلیم کیا جانا صوبائی حکومت کی ماحولیاتی پالیسیوں کا ایک اہم ترین بین الاقوامی اعتراف ہے۔ دریں اثنا، راولپنڈی میں ایک ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے مریم نواز کو سپر سی ایم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے مفت علاج، معیاری ادویات، ہسپتالوں اور سکولوں کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ راولپنڈی کے لیے 80 بسیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ طلبہ میں لیپ ٹاپ اور سکالرشپس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔