وزیراعظم شہباز شریف کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات

آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 24, 2026 · اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید فیصل علی گیلانی نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت ملنے تک پاکستان ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سید فیصل علی گیلانی نے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر کے لیے حال ہی میں اعلان کیے گئے 100 روزہ ترقیاتی پروگرام پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

سید فیصل علی گیلانی نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی پروگرام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی بھرپور حمایت پر بھی اظہار تشکر کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔