تورغر میں ڈاٹسن کو خوفناک حادثہ،7 افراد جاں بحق،8 زخمی
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں مولانا سمیع اللہ، سخیم اللہ، ڈرائیور حکیم خان، کریم، ان کے بیٹے اور بہو بھی شامل ہیں۔
تورغر میں ڈاٹسن کو خوفناک حادثہ،7 افراد جاں بحق،8 زخمی
مقامی افراد کے مطابق شاہ تل سے جدباء جانے والی ڈاٹسن گیگانی کنڈاؤ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں مولانا سمیع اللہ، سخیم اللہ، ڈرائیور حکیم خان، کریم، ان کے بیٹے اور بہو بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال کے عملے کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔
حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔