پٹرول ایک روپے ، ڈیزل 4 روپے فی لٹر سستا
پٹرول کی فی لٹر قیمت 318 روپے ہوگئی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 353 روپے فی لٹر ہو گیا
November 24, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کی گئی۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 318 روپے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 353 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 25 نومبر تک کے لیے ہوگا۔