اڈیالہ جیل میں قید ملائیشیا کا شہری دم توڑ گیا
جیل انتظامیہ نے قیدی کی ہلاکت کے حوالے سے این سی سی آئی اے حکام اور متعلقہ اداروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا
November 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو
راولپنڈی : جیل اڈیالہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ملائیشیا کا شہری فرانک لین طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس اور جیل ذرائع کے مطابق ملائیشین شہری فرانک لین اڈیالہ جیل میں قید تھا۔ اچانک طبیعت بگڑنے پر جیل حکام نے اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔