نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھابلاول بھٹو ایک طرف وزیراعظم کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو دوسری طرف بانی پی ٹی آئی سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو واقعی ہاتھ ملانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے گورنر کو خیبرپختونخوا سے فارغ کریں اور اپنی نشستیں سرنڈر کریں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسد قیصر مولانا فضل الرحمٰن سے رابطے میں ہیں، بلاول بھٹو کی جانب سے ایک طرف وزیراعظم کو مضبوط کرنے اور دوسری طرف بانی پی ٹی آئی سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی بات کی جا رہی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بانی پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر بنانے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے، خیبرپختونخوا سے اپنے گورنر کو فارغ کریں اور نشستیں سرنڈر کریں۔
سہیل آفریدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بارے میں ابھی کوئی کنفرم خبر نہیں ہے، انہیں عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جا رہا۔