ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی نمایاں کمی
عالمی منڈی کا اثر، فی تولہ نرخ گر گئے، نئی قیمتوں کا نفاذ فوری ہوگا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی نمایاں کمی
ملک بھر میں مسلسل 2 روز تک جاری رہنے والے اضافے کے بعد بالآخر سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتی کے نرخوں میں مندی کا رجحان رہا۔ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 653 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں ہونے والی ان تبدیلیوں کا براہ راست اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر مرتب ہو رہا ہے۔