پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی کی خلا سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے گفتگو

یہ رابطہ پاکستان کے خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے صدر دفتر میں کیا گیا

November 28, 2026 · قومی
پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی کی خلا سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے گفتگو

پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی کی خلا سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے گفتگو

پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی نے چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ سے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے براہِ راست گفتگو کی ہے۔ چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کے مطابق یہ رابطہ پاکستان کے خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے صدر دفتر میں کیا گیا، جو ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن کے حوالے سے ایک انتہائی اہم پیشرفت ہے۔

دستاویزات اور سرکاری ذرائع کے مطابق ذیشان علی 25 نومبر کو چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچے تھے۔ وہ اس مشن میں بطور پے لوڈ سپیشلسٹ فرائض انجام دے رہے ہیں اور چین کے 2 خلابازوں تانگ ہونگ بو اور وو یی کے ہمراہ خلائی اسٹیشن پر سائنسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

خلائی مشن کے دوران پاکستانی خلاباز چین کے ساتھ مشترکہ سائنسی تجربات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان سرگرمیوں میں تجرباتی نمونوں اور آلات کی تنصیب، ان کی کارکردگی کا جائزہ اور خرد ثقلی ماحول میں مختلف سائنسی تجربات شامل ہیں۔ دریں اثنا، پاکستانی خلاباز کی چینی خلائی اسٹیشن پر سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں انہیں چینی ساتھیوں کے ہمراہ تحقیقی کام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔