ایران نے امریکی حملوں کے دوران سٹارلنک انٹرنیٹ استعمال کیا،واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
ایران نے اس کے ذریعے اپنی فورسز کو ہدایات دینے، رابطہ برقرار رکھنے اور یکطرفہ حملوں میں ڈرون آپریشنز کی نگرانی کرنے کی کوشش کی۔
ایران نے امریکی حملوں کے دوران سٹارلنک انٹرنیٹ استعمال کیا،واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران نے گذشتہ مارچ میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز کے بعد جوابی کارروائیوں میں سٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ استعمال کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اس موسمِ گرما میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو پیش کی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں ایرانی حکومت کی جانب سے سٹارلنک کے استعمال کا ذکر کیا تھا۔
ذرایع کے مطابق ایران نے اس کے ذریعے اپنی فورسز کو ہدایات دینے، ان کے درمیان رابطہ برقرار رکھنے اور یکطرفہ حملوں میں ڈرون آپریشنز کی نگرانی کرنے کی کوشش کی۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کے روایتی مواصلاتی نظام کو کمزور کرنے کی کوششوں کے دوران سٹارلنک ایران کے لیے رابطے کا متبادل ذریعہ بن گیا تھا۔
یکم مارچ کو کویت کے پورٹ شعیبہ میں امریکی فوجی تنصیب پر ایرانی ڈرون حملے میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ سینٹکام نے اس حملے سمیت ایران کی جانب سے سٹارلنک کے استعمال سے متعلق سوالات پر اخبار کو جواب نہیں دیا۔
پینٹاگون نے بھی اس حملے کی تحقیقات کے نتائج جاری نہیں کیے ہیں۔