مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بڑھتے مظالم اور نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیے جانے کے خلاف حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔ اس موقع پر تمام اسکول، کالجز، کاروباری مراکز اور دفاتر احتجاجآ بند ہیں جب کہ مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک ناپید ہے اور لوگوں نے اپنی سرگرمیوں کو گھروں تک محدود کر رکھا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روز 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جس کے خلاف حریت قیادت کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔