نوجوت سنگھ سندھو آوارہ بیل کے حملے سے بال بال بچ گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیرنوجوت سنگھ سندھو امرتسر میں درگیانہ ٹیمپل کی تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے بعد جیسے ہی ٹیمپل سے باہر آئے ۔میڈیا کے نمائندوں نے انہیں گھیر لیا۔اسی دوران ایک آوارہ بیل بھی وہاں آ ٹپکااور مجمے پر حملہ کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سندھو اس حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ میڈیا کے دو نمائندوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔