بھارت میں پانی کے ٹینکر اور گاڑی میں تصادم۔ 8 افراد ہلاک۔2 زخمی

نئی دہلی: بھارت میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع اور نگ آباد میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی اور پانی کے ٹینکر میں ٹکر ہو گئی ۔ حادثے میں کم از8 افراد ہلاک جبکہ2 زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کر دیا۔تاہم پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔