نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا جس کی زد میں آکر 2 افراد ہلاک ، 12 پولیس اہلکار لہولہان، 50 افراد زخمی، 100 دکانیں اور گاڑیاں نذر آتش ، شہر میں دفعہ 144 نافذکردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آباد موتی کرنجا میں 2 گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔ جھگڑا ایک عبادت گاہ کی غیر قانونی پانی کی لائن کاٹنے پر شروع ہوا تھا۔ مشتعل افراد نے80 گاڑیوں اور 100 دکانوں کو نذر آتش کر دیا تھا۔ فسادات میں 50 افراد زخمی ہوئے تھے ، پولیس نے معاملے میں ملوث 37 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔