اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وہی موقف اپنایا ہے جو ریاستی ادارے اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی جرمنی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان وہی کٹ رہا ہے جو 40 سال میں بویا گیا۔ انہوں نے کہا یہ وہی موقف ہے جو نواز شریف نے اختیار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔