فیض احمد فیض کی بیٹی کو بھارتی ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا

مودی سرکار نے ایک بار پھر سیکولر بھارت کی آڑ میں چھپا اپنا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا،معروف شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کونئی دہلی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں انھیں مدعو کیا گیا لیکن عین وقت پر انھیں اس میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا۔ منیزہ ہاشمی کو نئی دلی میں کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا، انہیں باضابطہ دعوت دے کر بھارت مدعو کیا گیا تھا۔ منیزہ ہاشمی کے صاحبزادے نے اس کی مذمت کرتےہوئے کہاکہ علی ہاشمی کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہوگیا، میری 72 سالہ والدہ اور فیض کی بیٹی کے بھارت داخلے پر پابندی شرمناک ہے۔