نواز شریف کیخلاف غداری کے مقدمات چلنے چاہئیں۔بابراعوان

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہاکہ نوازشریف نے تو بمبئی حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر بھارت نوازی کی بھی حد کردی، نوازشریف کے خلاف غداری کے مقدمات چلنے چاہئیں،بابر اعوان نے کہاکہ کتنے بھارتی نواز شریف کی شوگر ملز میں کام کرتے ہیں سب کو معلوم ہے۔