افغان طالبان کا جلال آباد کی سرکاری عمارت پر حملہ- 9 ہلاک

 

کابل:افغان شہر جلال آباد میں افغان طالبان کےساتھ جھڑپوں میںمیں 9 افراد ہلاک ہو گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ افغان طالبان نے جلال آباد میں ایک سرکاری عمارت پر حملہ کر دیا، جس کے بعدشروع ہونے والی جھڑپوں میں 9افراد ہلاک ہوگئے۔ ننگر ہار صوبے کے حکام کے مطابق اس کارروائی میں جلال آباد میں واقع ڈائریکٹوریٹ آف فنانس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔