کراچی : چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے مغرب کے بعد پرائم سیشن ہوگا ،چاند دیکھنے سے پہلے کسی قسم کا کوئی اعلان نہیںکیا جائے گا، ملک بھر سے چاند کے حوالے سے شہادتیں جمع کی جائیں گی اوران جمع شہادات سے متعلق فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ مفتی منیب الرحمٰن نے کہاکہ میڈیاسے درخواست کرتا ہوں کہ میڈیا بھی کسی ابہام پھیلانے سے گریز کرےاندازے پر مبنی خبر شائع نہ کی جائے۔