بجلی کے بڑے بریک ڈائون ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد : دوماہ میں بجلی کےدوسرےبڑےبریک ڈاؤن کی وجہ سامنےآگئی، بجلی کے بڑے بریک ڈائون کی وجہ بجلی کا ناقص ترسیلی نظام بنا،220 اور500 کےوی کی متعدد ٹرانسمیشن لائینز بوسیدہ ہیں۔بوسیدہ ٹرانسمیشن لائن اچانک ٹرپ کرنے سے دو ماہ میں دو بڑے بریک ڈاؤن ہوئے جس سے ملک کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے۔واضح رہے کہ بریک ڈائون سے پہلے نیپرا بھی متعدد بار حکومت کی توجہ مبذول کرا چکی مگر بےسودرہا، آج ہونے والا پاور بریک ڈاؤن رواں سال کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن تھا۔