لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی دعوےدار حکومت عوام مخالف کام کررہی ہے۔ناصر شاہ

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصرشاہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوےدار حکومت ہروہ کام کررہی ہے جس سے عوام اس کےخلاف ہو، سندھ میں 6 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور آج پانی کے مسئلے پرحیدرآبادمیں احتجاج ہورہا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کاکہناتھاکہ سندھ میں ہونے والی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت پر احتجاج کریں گے اور احتجاج میں اپنے مسائل وفاقی حکومت کے سامنے رکھیں گے۔