کراچی: بزرگ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مجرم نہیں بنایا ،نواز شریف کو جھوٹے مقدمات بنا کر وزارت اعظمیٰ سے ہٹایا گیااور کیس نیب کودیدیا اور کہا ڈرا دھمکا کر کہا کہ کیس کا فیصلہ 6ماہ کے اندر کرو اور اب فیصلہ بھی نہیں کرنے دیا جا رہاہے ۔ بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہناتھاکہ قانون و انصاف ایک گھیرا ہے جس میں سیاستدانوں کو لا کر پھانسیاں لگائی جاتی ہیں۔ میں ن لیگ میں شامل ہو گیا ہوں الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کر ے گی ۔