وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال سمیت 11 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے۔ اجلاس کے دوران سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر اور مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔ جبکہ اطلاعات تک رسائی کا قانونی مسودہ بھی اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کے بعد اجلاس میں شریک ہیں۔ ارکان کابینہ نے گرمجوشی سے احسن اقبال کا استقبال کیا اور صحت یابی پر انہیں مبارکباد دی۔ احسن اقبال نے کابینہ ارکان کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔