ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف کی مسرت زیب شریک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کی۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی مسرت زیب نے بھی ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مسرت زیب کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ بعدازاں وہ پارٹی صدر شہباز شریف سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔