اسلا م آباد: پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز میں انسداد دہشت گردی فورس کے کانسٹیلبر کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عوام کواپنے سکیورٹی اداروں پرفخرہے، عوام کے تحفظ کے لئے ہمارے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں، اپنے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ 6 مئی کو ایک بزدل نے مجھ پر بھی گولی چلائی تھی، دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ جیتنا ابھی باقی ہے انہوں نے ہمار ے مستقبل کونشانہ بنایا، 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان مختلف ہے ،آج قوموں کا دفاع توپوں سے نہیں معیشت سے ہوتا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وطن کے دفاع کےلئے شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں۔ ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں پرفخر ہے،عوام کے تحفظ کے لئے ہمارے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں، اپنے تمام شہداکوسلام پیش کرتے ہیں۔