رمضان کی آمد کیساتھ ہی پھلوں کی قمتیں بڑھا دی گئیں

کراچی: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ شہر میں پھلوں کی قمتیں بڑھا دی گئیں ہیں۔ سبزی منڈی ہول سیلرز کے مطابق شہر میں ہول سیل مارکیٹ میں کیلے 30 روپے فی درجن اضافے سے 120روپے کے ہوگئے، آڑو کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد آڑو 180 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔ ہول سیلرز کا کہنا ہےکہ شہر میں تربوز 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد 27 روپے فی کلو ہوگیا ہے، سیب 120روپے کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہےجبکہ سندھ کا سندھڑی آم 5 روپے فی کلو اضافے کےبعد 85 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔