پنجاب اسمبلی کےآخری اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان گتھم گتھا

لاہور:پنجاب اسمبلی کا آخری اجلاس میں ارکان اسمبلی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، ارکان اسمبلی نے آخری اجلاس کو مچھلی منڈی بنادیا اور اسمبلی میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کیا گیا اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ تفصیلات کے مطابق اسمبلی میں جھگڑا اس وقت ہوا جب اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کی گئی جس پر حکمران جماعت کے ارکان غصہ میں آگئی جس پر پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ،جس سے ایوان مچھلی منڈی بن کر رہ گیا۔دوران لڑائی اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اسپیکر اسمبلی کی کوئی بات نہیں سنی اور مسلسل جھگڑتے رہے۔