اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان کل اہم ملاقات ہوگی ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہو گی۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ ملاقات میں اتفاق ہونے پر نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا اور کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں ایک دو روزمزید لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی 31 مئی 2018 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگران حکومت کوآناہے۔