وفاق نےسیاسی حریفوں کی خوشی کیلئےفاٹاانضمام کاعمل روکا۔ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فاٹاکےپختونخوامیں انضمام کیلئےآئینی ترمیم کی منظوری کامطالبہ کیا گیا۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق تحریک انصاف نے 2016میں فاٹاکےپختونخوامیں انضمام کی تجویزدی ، لیکن وفاق نےسیاسی حریفوں کی خوشی کیلئےفاٹاانضمام کاعمل روکا،نوازشریف،فضل الرحمان،محموداچکزئی پختونوں کےنقصان کےذمہ دارہیں۔ترجمان نے کہاکہ فاٹاکاانضمام تحریک انصاف کےمنشورکااہم جزوہے۔