صفائی صرف اڈیالہ کی نہیں بلکہ خیرپور جیل کی بھی ہورہی ہے۔نصرت صحر عباسی

کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا کہ صرف اڈیالہ جیل کے ساتھ ساتھ خیر پور جیل کی بھی صفائی کی جارہی ہے۔ نصرصحرعباسی نے یہ بات سندھ اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے کہی ۔ رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیر علیٰ کس سے شرمندہ تھے جو آدھی تقریر چھوڑ کر چلے گئے، سندھ حکومت نے صرف الفاظ کا بجٹ پیش کیا ہے، 80 فیصد نئی اسکیموں کو جاری اسکیم بتایا گیا، وزیر اعلیٰ کے بہنوئی اور ڈاکٹر عاصم کو خصوصی فنڈز دئیے گئے۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ اویس مظفر کہاں ہیں ٹھٹھہ کی عوام اسے ڈھونڈ رہی ہے، شرجیل میمن 6 ارب کی کرپشن کیس میں بند ہے، نواز شریف پر الزامات لگائے تو آپ ننے کونسا سندھ کو چھوڑ دیا۔