تہران :ایرانی میڈ یا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں بغاوت کی کوشش کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان جاں بحق ہوگئے ہیں۔سعودی عرب نے اس خبر پر ابھی تک کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’سپوتنک ‘نے ایرانی اخبار ”خیان“کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ما ہ21اپریل کو بغاوت کی کوشش کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبینہ طور پر 2 گولیاں لگیں جس کےباعث وہ انتقال کرگئے ۔ایرانی اخبار نے دعویٰ کیا کہ یہ بات ایک عرب ملک کے سینئر افسر کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔دوسری جانب سعودی سرکاری حکام نے شہزادہ محمد بن سلمان سے متعلق اطلاعات کی تصدیق نہیں کی۔