پی ٹی آئی کا آئندہ انتخابات میں ممکنہ جیت کے بعد کا پلان تیار

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات میں ممکنہ جیت کے بعد کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ممکنہ کامیابی اور حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا ہے۔ مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیار کیا گیا پلان آئندہ ہفتے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جاری کریں گے۔ پلان میں معیشت کی بحالی، خارجہ محاذ پر تعلقات کے حوالے عملدرآمد کا لائحہ عمل، تعلیم صحت، روزگار، نواجوانوں اور خواتین سے متعلق عملی پالیسیوں کا اعلان ہوگا۔