اسلام آباد:پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ اورصوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کردیا گیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق رواں برس صدقہ، فطرہ اورفدیے کی کم از کم مقدار100 روپے فی کس مقررکی گئی ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ فطرے کے لیے 2 کلو گندم کا نصاب 100 روپے ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فدیے کے لئے جَو 240 روپے، کھجور1600 روپے اور کشمش 1920 روپے نصاب ہے۔ گزشتہ برس بھی پاکستان میں صدقہ فطر کا نصاب 100 روپے مقرر کیا گیا تھا۔