تیز رفتار ڈمپررکشہ سے ٹکرا گیا-حادثے میں 8 افراد جاں بحق

چنیوٹ:تیر رفتار ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ سوار 8 افراد جاں بحق ایک زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قریب 110 چک پل گیارہ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ میں سوار آٹھ افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے افراد چینیوٹ کی تحصیل لالیاں کے رہائشی تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم نےموقع پر پہنچ کر لاشیں اسپتال پہنچائی گئی۔ اطلاع ملتےہی علاقہ میں کہرام مچ گیا۔