غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا

 

شکارپور : غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں محمد یوسف لولائی میں غلام سرور نامی ملزم نےغیرت کےنام پراپنی بیوی نسیما ں خاتون اوربشیر نامی شخص قتل کرکے فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے 10 روز قبل ہی مقتولہ سے شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق دونوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا اور اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔