بھارت کے لیے ایران،امریکا کے لیے پاکستان اہم ہے،مارکوروبیو

امریکا دنیا میں کہیں بھی ہونے والی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور ایسے تمام افراد یا ممالک کے خلاف ہے جو دہشت گردی کی سرپرستی کرتے ہیں۔

October 21, 2026 · بام دنیا
بھارت کے لیے ایران،امریکا کے لیے پاکستان اہم ہے،مارکوروبیو

بھارت کے لیے ایران،امریکا کے لیے پاکستان اہم ہے،مارکوروبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت کے لیے ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، اسی طرح امریکا کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات اہمیت رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا میں کہیں بھی ہونے والی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور ایسے تمام افراد یا ممالک کے خلاف ہے جو دہشت گردی کی سرپرستی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم ہیں اور جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر ان تعلقات کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے بھارت اور ایران کے تعلقات کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرتی ہے اور ایران کے ساتھ روابط برقرار رکھتی ہے، اسی طرح امریکا کے لیے پاکستان کے ساتھ رابطے اور تعاون بھی اہم ہیں۔

مارکو روبیو کے مطابق پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے امریکا کو بعض معاملات میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو بروئے کار لاکر واشنگٹن بھارت کے تحفظات دور کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔