بیت المقدس:فلسطین کے 82 سالہ صدر محمود عباس کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدرمحمود عباس کا پچھلے ہفتے منگل کو کان کا معمولی نوعیت کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد دوبارہ تکلیف ہونے پر وہ دوبارہ اسپتال گئے تھے جہاں تھوڑی دیر اسپتال میں رکھنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن آج ان کا بخار تیز ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق صدر محمود عباس 2 ہفتے میں تیسری باراسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔وہ جمعے کو ہونے والی فلسطین کے موجودہ حالات پر بلائے گئے او آئی سی کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔