عادل عبدالباری کو نیویارک کی عدالت نے موٹاپے اور دمے کے سبب رہا کیا۔فائل فوٹو
عادل عبدالباری کو نیویارک کی عدالت نے موٹاپے اور دمے کے سبب رہا کیا۔فائل فوٹو

جرمنی کا اسامہ کے ذاتی باڈی گاڈ کو تیونس کے حوالے کرنے کا اعلان

تیونس سٹی:جرمن حکومت نے تیونس کی جانب سے گرفتاری اور تشدد نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد تیونسی نژاد القاعدہ رکن اور اسامہ بن لادن کے ذاتی باڈی گاڈ کو تیونس کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن حکام نے کہاکہ تیونس کی طرف سے یقین دہائی کرائی گئی ہے کہ وہ بن لادن کے محافظ کو گرفتار کریں اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک کیا جائے گا۔جرمن وزیر داخلہ ھورسٹ زیھوفر نے ایمی گریشن حکام سے کہا کہ وہ اسامہ بن لادن کے محافظ اور مبینہ شدت پسندسامی کی تیونس حوالگی کے انتطامات کو جلد از جلد حتمی شکل دیں۔ بن لادن کے 41 سالہ محافظ کے جرمن سرزمین پر بدستور موجود رہنے پر عوام کی طرف سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کا سیکیورٹی گارڈ جرمنی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے۔