روسی فوج کواگلےبرسوں میں نئے جوہری ہتھیارمل جائیںگے۔پیوٹن

ماسکو:روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے کہا ہے کہ روسی فوج کو آئندہ برسوں میں نئے جوہری ہتھیاروں کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں روس کے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ نیا اوانگارڈ ہائپرسونک نظام اور سارمات نامی بین البراعظمی میزائل بھی 2020 تک فوج کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ پیوٹن نے مارچ میں ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت روس جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئے میزائل کسی بھی ریڈار کے ذریعے پکڑے نہیں جا سکیں گے۔